خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
سائبر جرائم پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، محسن نقویپاکستان اور ترکیہ کا اقتصادی، تجارتی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق، جاری منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے پر زورپاکستان کی لسٹڈ کمپنیوں کے منافع میں رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 25 فیصد اضافہدو روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم اسلام آباد میں جاری ہےبی جے پی حکومت خارجہ محاذ پر مسلسل شکست کے بعد، ٹیکس دہندگان کی رقم سے جعلی تشہیر کرانے میں مصروفتاجکستان نے افغانستان سے منشیات کی سمگلنگ کی ایک اور کوشش ناکام بنا دینائیجیریا میں 13واں پولو ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ جاریپاکستان ایشین کرکٹ کونسل انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
جھنگ

پٹھان کالونی، اولڈ چنیوٹ روڈ کے لئے اوسموسس (RO) فلٹریشن پلانٹ کی فراہمی گرانٹ منظور کرنے پر گورنر پنجاب کے مشکور ہیں ، الفت خان

پٹھان کالونی، اولڈ چنیوٹ روڈ کے لئے اوسموسس (RO) فلٹریشن پلانٹ کی فراہمی گرانٹ منظور کرنے پر گورنر پنجاب کے مشکور ہیں یہ بات معروف سماجی کارکن الف خان نے اپنے ایک بیان میں…

پٹھان کالونی، اولڈ چنیوٹ روڈ کے لئے اوسموسس (RO) فلٹریشن پلانٹ کی فراہمی گرانٹ منظور کرنے پر گورنر پنجاب کے مشکور ہیں ، الفت خان

پٹھان کالونی، اولڈ چنیوٹ روڈ کے لئے اوسموسس (RO) فلٹریشن پلانٹ کی فراہمی گرانٹ منظور کرنے پر گورنر پنجاب کے مشکور ہیں یہ بات معروف سماجی کارکن الف خان نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب کے محکمہ لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈیولپمنٹ نے جھنگ کی عوام کے لیے ایک اہم ترقیاتی اقدام کا اعلان کرتے ہوئے پٹھان کالونی، اولڈ چنیوٹ روڈ، تحصیل و ضلع جھنگ میں ریورس اوسموسس (RO) فلٹریشن پلانٹ کی فراہمی و تنصیب کی منظوری دے دی ہے۔اس کی منطوری کے لئے وہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کے مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے فنانس ڈیپارٹمنٹ نے یکم جولائی 2024 سے صوبے کی تمام میونسپل کمیٹیوں، بشمول میونسپل کمیٹی جھنگ، کے لیے خصوصی ماہانہ گرانٹ 10,540,855 روپے جاری کرنا شروع کر دی ہے۔ جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیش بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ خصوصی گرانٹ درج ذیل اہم عوامی خدمات کی بہتری کے لیے فراہم کی جارہی ہے:

  1. پانی کی فراہمی کے نظام کی ترقی اور دیکھ بھال
  2. صفائی کے نظام کی بہتری و تسلسل
  3. اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور دیکھ بھال
  4. سیوریج اور سینیٹیشن کے نظام کی ترقی
  5. سڑکوں، اسٹریٹ مارکیٹس، کھیل کے میدانوں، اوپن اسپیسز، قبرستانوں، ہارٹیکلچرل ایریاز، نجی و سرکاری مارکیٹس، جانوروں کی منڈیوں اور ذبح خانوں سمیت شہری انفراسٹرکچر کی بہتری

محکمہ نے ڈپٹی کمشنر جھنگ کو ہدایت جاری کی ہے کہ عوامی مفاد کے پیش نظر مذکورہ گرانٹ کو استعمال میں لاتے ہوئے RO پلانٹ کی تنصیب سمیت تمام متعلقہ امور کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں