جھنگ: اے ڈی سی (انفورسمنٹ) رب نواز چدھڑ کی گرین بسوں کے ڈرائیورز اور عملے سے نشست، محتاط ڈرائیونگ اور مسافروں سے خوش اخلاقی اختیار کرنے کی ہدایت
جھنگ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ) رب نواز چدھڑ نے گرین بسوں کے ڈرائیورز اور کرایہ وصول کرنے والے عملے کے ساتھ خصوصی نشست کی، جس میں مسافروں کو محفوظ اور بہتر سفری سہولیات کی…

جھنگ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ) رب نواز چدھڑ نے گرین بسوں کے ڈرائیورز اور کرایہ وصول کرنے والے عملے کے ساتھ خصوصی نشست کی، جس میں مسافروں کو محفوظ اور بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔
اس موقع پر اے ڈی سی (انفورسمنٹ) نے ڈرائیورز کو ہدایت کی کہ گرین بسیں احتیاط اور ذمہ داری کے ساتھ چلائی جائیں، تیز رفتاری سے مکمل اجتناب کیا جائے اور دورانِ سفر ٹریفک قوانین کی پابندی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کرایہ وصول کرنے والے عملے کو بھی مسافروں کے ساتھ خوش اخلاقی اور شائستہ رویہ اختیار کرنے کی تاکید کی۔
رب نواز چدھڑ نے کہا کہ گرین بس سروس میں سفر کرنے والے شہریوں کی حفاظت اور انہیں سہولت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ اس مقصد کے لیے ڈرائیورز اور عملے کو اپنی ذمہ داریاں پیشہ ورانہ انداز میں ادا کرنی چاہئیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، تیز رفتاری اور مسافروں کے ساتھ نامناسب رویے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


