خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
حکومت کسانوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، وزیراعلیٰ پنجابانگور اڈہ کے عوام کی افغان طالبان کی جارحیت کی شدید مذمتوزارت اطلاعات و نشریات نے پاک افغان سرحدی واقعے سے متعلق افغان طالبان کا جھوٹا بیان مسترد کر دیاوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت مالیات تک رسائی کی رہبر کمیٹی کا اجلاسبین الاقوامی کان کنی ٹیکنالوجی کمپنی کا پاکستان کے معدنی وسائل کی ترقی میں دلچسپی کا اظہارجرمنی میں غیرقانونی اور جرائم پیشہ افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کردیا گیاافغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت میں تیزی آگئیشزہ فاطمہ کا ورچوئل دنیا میں بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور
کھیل

صدر نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلال امتیاز عطا کیا

صدرآصف علی زرداری نے پیرس اولمپکس 2024ء میں غیرمعمولی کامیابی کے اعتراف میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلال امتیاز عطا کیا ہے۔ یہ ایوارڈ انہیں آج (جمعرات) اسلام آباد میں ایک خصوصی…

صدر نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلال امتیاز عطا کیا

صدرآصف علی زرداری نے پیرس اولمپکس 2024ء میں غیرمعمولی کامیابی کے اعتراف میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلال امتیاز عطا کیا ہے۔

یہ ایوارڈ انہیں آج (جمعرات) اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب میں دیا گیا۔

صدرآصف علی زرداری نے اولمپیئن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم نے 92.97 میٹر تھرو کا اولمپک ریکارڈ بنا کر ملک کا سرفخر سے بلند کیا ہے۔انہوں نے ان کی شاندار کامیابی، سراسر محنت اور لگن کو سراہا جس نے نہ صرف پاکستان کا نام روشن کیا بلکہ ملک بھر کے لاتعداد نوجوان کھلاڑیوں کو بھی متاثر کیا۔صدر نے کہا کہ پاکستان کو دیگر کھیلوں خصوصاً انفرادی کھیل کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے بچوں کو وظائف دیئے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ میں سندھ حکومت سے کہوں گا کہ وہ کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ کے انڈومنٹ فنڈ میں پچیس کروڑ روپے عطیہ کرے۔ارشد ندیم نے ہلال امتیاز نوازنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا اور جیولن تھرو ایونٹ کا عالمی ریکارڈ توڑنے کا عزم کیا۔ انہوں نے اپنے خاندان اور قوم کی دعاؤں اور نیک خواہشات کا شکریہ بھی ادا کیا۔صدر مملکت نے ارشد ندیم کی کامیابی میں رہنمائی اور تعاون پر ان کے کوچ سلمان اقبال بٹ کے کردار کی بھی تعریف کی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں