ڈپٹی کمشنر محمد عمیرنے اپنے آفس میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل سنے
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی شکایات و مسائل کا ازالہ جاری ہے۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر محمد عمیرنے اپنے آفس میں اوپن…

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی شکایات و مسائل کا ازالہ جاری ہے۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر محمد عمیرنے اپنے آفس میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو فوری ازالہ کےلئے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر آفس میں دفتری اوقات کارمیں پہلے بھی اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی شکایات ومسائل کا ازالہ جاری ہے۔شہری دفتری اوقات کار میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں اب بھی کسی بھی وقت اپنے مسائل یا شکایات کےلئے تشریف لا سکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر ز و دیگر ضلعی محکموں کے سربراہان روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفاتر میں صبح 10بجے تا 11:30اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی شکایات و مسائل کے حل کےلئے موجود رہیں گے۔


