خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
حکومت کسانوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، وزیراعلیٰ پنجابانگور اڈہ کے عوام کی افغان طالبان کی جارحیت کی شدید مذمتوزارت اطلاعات و نشریات نے پاک افغان سرحدی واقعے سے متعلق افغان طالبان کا جھوٹا بیان مسترد کر دیاوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت مالیات تک رسائی کی رہبر کمیٹی کا اجلاسبین الاقوامی کان کنی ٹیکنالوجی کمپنی کا پاکستان کے معدنی وسائل کی ترقی میں دلچسپی کا اظہارجرمنی میں غیرقانونی اور جرائم پیشہ افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کردیا گیاافغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت میں تیزی آگئیشزہ فاطمہ کا ورچوئل دنیا میں بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور
کھیل

ملتان ٹیسٹ کا تیسرا روز، انگلینڈ نے 3 وکٹ پر 492 رنزبنالیے

انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 492 رنز بنا لئے ہیں ، مہمان ٹیم کو…

ملتان ٹیسٹ کا تیسرا روز، انگلینڈ نے 3 وکٹ پر 492 رنزبنالیے

انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 492 رنز بنا لئے ہیں ، مہمان ٹیم کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لئے مزید 64 رنز درکار ہیں اور اس کی 7 وکٹیں باقی ہیں، جو روٹ اور ہیری بروک نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 243 رنز بنائے، جو روٹ 176 اور ہیری بروک 141 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

بدھ کے روز ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز انگلینڈ نے اپنے گزشتہ روز کے سکور 96 رنز ایک کھلاڑی آئوٹ پر اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا، زاک کراؤلی 64 اور جو روٹ 32 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔ 113 کے مجموعی سکور پر زاک کرائولی 78 رنز کی اننگز کھیل کر شاہین آفریدی کا نشانہ بنےتو نئے آنے والے بلے باز بین ڈکٹ نے جو روٹ کے ساتھ مل کر سکور کو آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا ، انگلینڈ کی تیسری وکٹ 249 پر گری جب بین ڈکٹ 84 رنز کی بہترین اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد جو روٹ اور ہیری بروک نے سکور کو تیزی سے آگے بڑھانا شروع کیا، اس دوران جو روٹ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 35 ویں سنچری مکمل کی۔ انہوں نے 167 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی جبکہ کچھ ہی دیر بعد ہیری بروک نے بھی شاندار سنچری مکمل کی ، دونوں بیٹرز نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 243 رنز بنائے ہیں جبکہ ابھی وکٹ پر موجود ہیں۔

ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے تین وکٹوں کے نقصان پر 492 رنز بنا لئے ہیں، جو روٹ 176 اور ہیری بروک 141 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ۔انگلینڈ کو پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کیلئے مزید 64رنز درکار ہیں۔ پاکستان کی طرف سے نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں