خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
حکومت کسانوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، وزیراعلیٰ پنجابانگور اڈہ کے عوام کی افغان طالبان کی جارحیت کی شدید مذمتوزارت اطلاعات و نشریات نے پاک افغان سرحدی واقعے سے متعلق افغان طالبان کا جھوٹا بیان مسترد کر دیاوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت مالیات تک رسائی کی رہبر کمیٹی کا اجلاسبین الاقوامی کان کنی ٹیکنالوجی کمپنی کا پاکستان کے معدنی وسائل کی ترقی میں دلچسپی کا اظہارجرمنی میں غیرقانونی اور جرائم پیشہ افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کردیا گیاافغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت میں تیزی آگئیشزہ فاطمہ کا ورچوئل دنیا میں بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور
کھیل

پہلا ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز، 47 رنز سے ہرادیا

نگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو ابتدائی ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ہیری بروک کو شاندار بلے…

پہلا ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز، 47 رنز سے ہرادیا

نگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو ابتدائی ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ہیری بروک کو شاندار بلے بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پاکستان کی ٹیم نے پہلی اننگز میں شان مسعود، عبد اللہ شفیق اور سلمان علی آغا کی سنچریوں کی بدولت 556 رنز سکور کیے تھے جبکہ جواب میں انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں ہیری بروک کی ٹرپل سنچری اور جو روٹ کی ڈبل سنچری کی بدولت 823 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کر دی تھی اور اس کو 267 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی،جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم کو میچ کے پانچویں اور آخری روز اننگز کی شکست سے بچنے کےلئے 115 رنز درکار تھے۔جمعہ کو ملتان ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 152 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر کیا تو سلمان علی آغا 41 اور عامر جمال 27 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔سلمان علی آغا نے اپنی نصف سنچری مکمل کی تاہم کچھ دیر بعد پاکستان کی ساتویں وکٹ 191 رنز پر گر گئی۔ سلمان علی آغا 63 رنز بنا کر جیک لیچ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے جس کے بعد عامر جمال نے بھی اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

پاکستان کی آٹھویں وکٹ 214 رنز پر گری جب شاہین آفریدی 10 رنز بنا کر جیک لیچ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔نسیم شاہ پاکستان کے آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 6رنز بناکر جیک لیچ کی گیند پر جمی سمتھ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ابرار احمد بیماری کے باعث کھیلنے کے لئے نہیں آسکے۔عامر جمال 55 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔

پاکستان کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 220 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔یوں انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔انگلینڈ کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیک لیچ نے 4 جبکہ برائیڈن کارس اور گس اٹکنسن نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں