خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

فوڈ سیفٹی ٹیموں کا سرگودھا روڈ پر کھوئے یونٹ پر چھاپہ 125 کلو پاوڈر، 1مکسنگ مشین ضبط , مقدمہ درج

صحت دشمن عناصر کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا سرگودھا روڈ پر واقع کھوئے یونٹ پراچانک…

فوڈ سیفٹی ٹیموں کا سرگودھا روڈ پر کھوئے یونٹ پر چھاپہ  125 کلو پاوڈر، 1مکسنگ مشین ضبط , مقدمہ درج

صحت دشمن عناصر کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا سرگودھا روڈ پر واقع کھوئے یونٹ پراچانک چھاپہ مار کر 125 کلو پاوڈر، 1مکسنگ مشین ضبط کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق 1من ملاوٹی کھویا اور بھاری مقدار میں ممنوعہ اجزاءتلف کئے گئے، موقع پر کیے گئے ٹیسٹ میں ملاوٹ ثابت ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔بناسپتی گھی، سوجی اور ممنوعہ اشیاءکی ملاوٹ سے کھویا تیار کیا جارہا تھا۔خوراک کا کاروبار پنجاب فوڈ اتھارٹی لائسنس کے بغیر کیا جارہا تھا۔تیار کھوئے پر کوئی لیبل موجود نہ تھا، تیاری کے بعد کھویا بغیر ڈھانپے رکھا گیا۔ملاوٹی کھوئے کو دلکش پیکنگ لگا کر جھنگ اور گردونواح میں فروخت کیا جانا تھا۔ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ زیادہ منافع کی لالچ میں عوام الناس کی صحت سے کھلواڑ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کے لیے ٹیمیں دن رات کوشاں ہیں۔اپنے اردگرد کسی بھی ملاوٹ مافیا کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن1223پر دیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں