خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
سائبر جرائم پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، محسن نقویپاکستان اور ترکیہ کا اقتصادی، تجارتی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق، جاری منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے پر زورپاکستان کی لسٹڈ کمپنیوں کے منافع میں رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 25 فیصد اضافہدو روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم اسلام آباد میں جاری ہےبی جے پی حکومت خارجہ محاذ پر مسلسل شکست کے بعد، ٹیکس دہندگان کی رقم سے جعلی تشہیر کرانے میں مصروفتاجکستان نے افغانستان سے منشیات کی سمگلنگ کی ایک اور کوشش ناکام بنا دینائیجیریا میں 13واں پولو ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ جاریپاکستان ایشین کرکٹ کونسل انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
جھنگ

جھنگ میں خصوصی بچوں کیلئے سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات جاری ہیں۔اس حوالہ سے ڈویژنل کمشنر راجہ جہانگیر انور کی ہدایات پر جھنگ میں خصوصی بچوں کیلئے سپورٹس گالا…

جھنگ میں خصوصی بچوں کیلئے سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات جاری ہیں۔اس حوالہ سے ڈویژنل کمشنر راجہ جہانگیر انور کی ہدایات پر جھنگ میں خصوصی بچوں کیلئے سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈراورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمودنے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی ۔

ڈی ای او سپیشل ایجوکیشن جھنگ محترمہ خالدہ پروین، فوکل پرسن جناب قیصر عباس شاہ اور سپورٹس کوارڈینیٹر سید احمد رضا شاہ صاحب جبکہ والدین،سپورٹس شائقین ، سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور شہری بھی بڑی تعداد میں شریک تھے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ خصوصی بچے کھیل کے میدان میں کسی سے کم نہیں ہیں۔ سپورٹس گالا میں خصوصی بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔انہوںنے مزید کہا کہ خصوصی بچوں کیلئے سپورٹس گالا کے انعقاد کا مقصدصلاحیتوں کو منظر عام پر لانا اور ان میں اعتماد پیدا کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی کے علاوہ تفریح کا موقع بھی مہیا کرنا ہے۔

سپورٹس گالا کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے سپورٹس گالا میں حصہ لینے والے خصوصی بچوں میں انعامات اور ٹرافیاں بھی تقسیم کیں۔ڈی ای او سپیشل ایجوکیشن جھنگ محترمہ خالدہ پروین، فوکل پرسن جناب قیصر عباس شاہ اور سپورٹس کوارڈینیٹر سید احمد رضا شاہ صاحب نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں