خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ: اے ڈی سی (انفورسمنٹ) رب نواز چدھڑ کا مویشی منڈی کا اچانک دورہ،زائد وصولیوں پر ٹھیکیدار کے نمائندے گرفتار، پولیس کے حوالے کردیابازارلوہاراں والا، جھنگ صدر میں جمالِ مصطفیٰ ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیاپاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت ملکی معیشت اور برآمدات میں اہم کردار ادا کر رہی ہےملائیشیا کو چاول کی برآمدات بڑھانے کے لیے پاکستان کے انتظامات مکملایشیائی کھیلوں کا ٹی ٹوئنٹی فائنل کل پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گاامریکی تحقیقاتی ادارہ ایف بی آئی نے بھارتی نژاد ستیندر جیت سنگھ کو ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور منشیات کے جرائم میں مطلوب قرار دے دیاپاکستان کی مدینہ منورہ میں طیبہ بجلی تقسیم اسٹیشن پر حوثی ملیشیا کے حملے کی شدید مذمتپاکستان اپنے دفاع اور افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی کا حق رکھتا ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
پاکستان

کاروباری سرگرمیوں میں آسانی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ریگولیٹری اصلاحات ناگزیر ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کاروباری برادری کو سہولت فراہم کرنے اور غیر ضروری ضابطہ کاری کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔ وہ آج اسلام آباد میں…

کاروباری سرگرمیوں میں آسانی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ریگولیٹری اصلاحات ناگزیر ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کاروباری برادری کو سہولت فراہم کرنے اور غیر ضروری ضابطہ کاری کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔

وہ آج اسلام آباد میں کاروبار میں آسانی سے متعلق ریگولیٹری اصلاحات کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں میں آسانی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ریگولیٹری اصلاحات ناگزیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے اور اسی طرز پر دیگر ریگولیٹری اداروں میں بھی اصلاحات لائی جائیں۔

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ ریگولیٹری رجسٹری تشکیل دی جائے تاکہ ملک میں موجود تمام ریگولیٹری تقاضوں اور قواعد و ضوابط کو ایک جامع نظام کے تحت مرتب کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ کاروبار میں آسانی کے لیے آسان کاروبار ایکٹ کو ملک بھر میں نافذ کیا جائے تاکہ تمام صوبوں میں ریگولیٹری نظام میں ہم آہنگی پیدا ہو اور کاروباری افراد کو یکساں سہولیات میسر آئیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں