خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
سائبر جرائم پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، محسن نقویپاکستان اور ترکیہ کا اقتصادی، تجارتی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق، جاری منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے پر زورپاکستان کی لسٹڈ کمپنیوں کے منافع میں رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 25 فیصد اضافہدو روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم اسلام آباد میں جاری ہےبی جے پی حکومت خارجہ محاذ پر مسلسل شکست کے بعد، ٹیکس دہندگان کی رقم سے جعلی تشہیر کرانے میں مصروفتاجکستان نے افغانستان سے منشیات کی سمگلنگ کی ایک اور کوشش ناکام بنا دینائیجیریا میں 13واں پولو ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ جاریپاکستان ایشین کرکٹ کونسل انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
جھنگ

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مرکزی ریلی ضلع کونسل سے نکالی گئی

شمیر میں بھارت کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف ملک بھر میں 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا اس حوالہ سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مرکزی ریلی ضلع کونسل…

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مرکزی ریلی ضلع کونسل سے نکالی گئی

شمیر میں بھارت کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف ملک بھر میں 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا اس حوالہ سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مرکزی ریلی ضلع کونسل سے نکالی گئی

جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کی۔ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود،سی او ضلع کونسل محمد اکرم بھروانہ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی راشدہ یعقوب شیخ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی سلطان سکندر بھروانہ سمیت محکمہ پولیس،دیگر ضلعی محکموں کے افسران، ملازمین،میڈیا،انجمن تاجران، طلباءاور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک تھے۔

شرکاءریلی نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے قومی پرچم اور کشمیری پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔ریلی کے دوران بھارت کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف ،کشمیر بنے گا پاکستان،آزادی کشمیر ناگزیر کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہیں۔

کشمیریوں پر بھارتی ظلم وستم، وحشیانہ جبر و تشدد کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔پاکستانی قوم کا ہر فرد کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہونے تک کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ کشمیر میں بہنے والا خون راہیگاں نہیں جائے گا کشمیر کی آزادی کا سورج ضرورطلوع ہوگا۔ ریلی کے اختتام پر اقوامِ عالم سے پو زور مطالبہ کیا گیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑھتی انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے عملی اقدام کرے۔ بعد ازاں کشمیر کی آزادی اور ملک و قوم کی سلامتی و استحکام کےلئے خصوصی دعا کا بھی اہتمام کیا گیا

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں