خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
آزاد جموں و کشمیر کونسل کے نئے منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیاسیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں پانچ خوارج کو ہلاک کردیاپنجاب اورعمان کا زراعت، ماہی گیری میں تعاون بڑھانے پر اتفاقنائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگوخصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی سہولت کاری سے صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اہم پیشرفتپاکستان کی معیشت رواں سال 4 فیصد بڑھنے کی توقع ہے: وزیرخزانہجھنگ:انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ، شالیمار ٹائیگر، ربوہ کرکٹ کلب اور گیلانی کرکٹ کلب فاتحخواتین انڈر 19 سہ فریقی سیریز: پاکستان، بنگلہ دیش کے درمیان میچ فیصل آباد میں جاری
جھنگ

جھنگ: نارکوٹکس کنٹرول اسٹیشن کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن، 1510 گرام افیون برآمد،ملزم گرفتار

جھنگ : نارکوٹکس کنٹرول اسٹیشن (NCS) جھنگ نے منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے قبضہ سے 1510 گرام افیون برآمد کر لی۔حکام کے مطابق ملزم صفدر…

جھنگ: نارکوٹکس کنٹرول اسٹیشن کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن، 1510 گرام افیون برآمد،ملزم گرفتار

جھنگ : نارکوٹکس کنٹرول اسٹیشن (NCS) جھنگ نے منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے قبضہ سے 1510 گرام افیون برآمد کر لی۔حکام کے مطابق ملزم صفدر علی ولد نور خان بلوچ کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے منشیات قبضہ میں لے لی گئی ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول اسٹیشن جھنگ میجر (ر) امان اللہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے احکامات کی روشنی میں پنجاب کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے اور نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں، منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں