ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی طرف سے مسیحی ملازمان کیلئے کرسمس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،ڈی پی او نے میثاق سنٹر میں کرسمس کا کیک کاٹا اور مسیحی ملازمین کو تحائف تقسیم کئے۔تقریب میں مسیحی برادری سمیت اقلیتی کمیونٹی کے نمائندہ سربراہان نے بھی شرکت کی۔ڈی پی او نے مسیحی
ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی طرف سے مسیحی ملازمان کیلئے کرسمس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،ڈی پی او نے میثاق سنٹر میں کرسمس کا کیک کاٹا اور مسیحی ملازمین کو تحائف تقسیم کئے۔تقریب میں مسیحی برادری سمیت اقلیتی کمیونٹی کے نمائندہ سربراہان نے بھی شرکت کی۔ڈی پی او نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد دی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا کہنا تھا کہ بین المذاہب ہم آہنگی ، رواداری اور مثبت رویوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ میثاق سنٹر سے مسیحی برادری کو آسان اور تیز ترین سروسز فراہم جا رہی ہیں ۔ کرسمس کے موقع پر تمام عبادت گاہوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے ۔ ,جدید تقاضوں کے مطابق پولیس خدمت مراکز اور میثاق سنٹر کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے ۔ دوران وزٹ ڈی پی او نے خدمت مرکز میں پولیس ورکنگ کا جائزہ اور شہریوں سے فیڈ بیک بھی لیا۔
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *