ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی زیر قیادت پولیسنگ اور کمیونٹی سیفٹی کے لیے اسٹریٹجک ترجیحات کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہورہے ہیں، اعدادو شمار کے مطابق سال 2024 میں گزشتہ سال کی نسبت جرائم کی شرح میں واضح کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال ڈکیتی
ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی زیر قیادت پولیسنگ اور کمیونٹی سیفٹی کے لیے اسٹریٹجک ترجیحات کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہورہے ہیں، اعدادو شمار کے مطابق سال 2024 میں گزشتہ سال کی نسبت جرائم کی شرح میں واضح کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال ڈکیتی کی وارداتوں میں 50 فیصد ، راہزنی میں 19 فیصد جبکہ موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں 16 فیصد کمی واقع ہوئی ۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی زیر قیادت منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ برداروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کے نتیجہ میں سال 2024 میں منشیات فروشوں کے خلاف 894 مقدمات جبکہ ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف 816 مقدمات کا اندراج کرکے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ ناجائز برآمد کرکے ملزمان کو چالان عدالت کیا گیا ۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجہ میں 25 کروڑ روپے کا مال مسروقہ برآمد کرکے شہریوں کے حوالے کیا گیا ۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے پولیسنگ اور کمیونٹی سیفٹی کے لیے اپنی اسٹریٹجک ترجیحات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں اور کریمنل گینگسٹرز کے لئے ہمارے پاس کوئی سوفٹ کارنر موجود نہیں، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائیں گے۔
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *