728 x 90

جھنگ میں سرکاری زرعی زمینوں کی نیلامی کی سلسلہ جاری

جھنگ میں سرکاری زرعی زمینوں کی نیلامی کی سلسلہ جاری

ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کا سرکاری زرعی زمینوں کی نیلامی کے حوالے سے اہم اقدام جاری ہے۔ ضلع بھر میں سرکاری زمینیں قابضین سے واگزار کروا کر نیلامی کروائی جا رہی ہے۔اب تک تحصیل جھنگ کی 766لاٹوں میں سے 257لاٹوں کی نیلامی کی جاچکی ہے۔تحصیل اٹھارہ ہزاری کی 552 لاٹوں میں سے 207کی نیلامی

ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کا سرکاری زرعی زمینوں کی نیلامی کے حوالے سے اہم اقدام جاری ہے۔ ضلع بھر میں سرکاری زمینیں قابضین سے واگزار کروا کر نیلامی کروائی جا رہی ہے۔اب تک تحصیل جھنگ کی 766لاٹوں میں سے 257لاٹوں کی نیلامی کی جاچکی ہے۔تحصیل اٹھارہ ہزاری کی 552 لاٹوں میں سے 207کی نیلامی کی جا چکی ہے۔ شورکوٹ کی 243لاٹوں میں سے 68لاٹوں کی نیلامی کی جا چکی ہے۔ تحصیل احمدپور سیال کی 243میں سے 83لاٹوں کی نیلامی کی جا چکی ہے۔ گزشتہ سال مذکورہ لاٹوں کی نیلامی3 کروڑ 91لاکھ 89ہزار534 روپے میں ہوئی۔ رواں سال فی ایکڑ نیلامی کا ریٹ بڑھانے سے انہیں لاٹوں کی نیلامی 20کروڑ 81لاکھ 63ہزار 519روپے کی ہوئی۔ گزشتہ اور رواں سال قیمت کا تناسب 16کروڑ 89لاکھ 73ہزار 985روپے ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی نگرانی میں شفافیت اور میرٹ پر نیلامی کا عمل کروا رہے ہیں۔گاؤں اور موضع جات میں نیلامی کے حوالے سے لوگوں کو ریونیو سٹاف,نمبرار,چوکیدار اور اعلانات کروا کے آگاہ بھی کیا جا رہا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos