728 x 90

دوسرا ٹیسٹ، پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 5 وکٹوں پر 259 رنز بنالئے ،کامران غلام ٹیسٹ ڈیبیو میں سنچری بنانے والے 13 ویں پاکستانی بن گئے

دوسرا ٹیسٹ، پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 5 وکٹوں پر 259 رنز بنالئے ،کامران غلام ٹیسٹ ڈیبیو میں سنچری بنانے والے 13 ویں پاکستانی بن گئے

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنالئے،کامران غلام نے انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ڈیبیو سنچری سکور کی۔ منگل کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنالئے،کامران غلام نے انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ڈیبیو سنچری سکور کی۔

منگل کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، پاکستانی اننگز کا آغاز مایوس کن تھا اور 19کے مجموعی سکور پر اس کی دو وکٹیں گر گئیں، عبداللہ شفیق 15 کے مجموعی سکور پر 7رنز بنا کر آئوٹ ہوئے،19 کے سکور پر پاکستان کی دوسری وکٹ گری جب کپتان شان مسعود3رنز بنا کرچلتے بنے۔اس موقع پر صائم ایوب اور ڈبیو کرنے والے بلے باز کامران غلام نے ٹیم کو سنبھالا،کامران غلام نے مشکل وقت میں انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی اور 118 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، صائم ایوب نے بھی اچھی بیٹنگ کی اور 77 رنزبنا کرآئوٹ ہوئے،سعود شکیل 4رنز بنا کر کیچ آئوٹ ہوئے، اسطرح پاکستان نے پہلے دن کےکھیل کے اختتام پر پہلی اننگز میں پانچ وکٹوں پر 259 رنز بنالئے،

محمد رضوان 37 اور سلمان آغا 5 رنزبنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے دو جبکہ میتھیو پوٹس ،شعیب بشیر اور برائیڈن کرس نے بالترتیب ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔۔امران غلام ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے والے 13 ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔کامران غلام سے قبل عباد اللہ، جاوید میانداد، سلیم ملک، محمد وسیم، علی نقوی، اظہر محمود ،یونس خان ،توفیق عمر، یاسر حمید، فواد عالم، عابدعلی اور عمر اکمل کو ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos