سوشل یوتھ کونسل آف پیٹریاٹس (SYCOP) نے "سماجی ہم آہنگی کے فروغ” کے منصوبے کے تحت ضلع جھنگ میں کمیونٹی ایڈوائزری گروپ کے ایگزیکٹو ممبران کے ہمراہ خدمت سنٹر اور میثاق سنٹر کے ذمہ داران میڈم زروہ،ہارون مسیح انچارج میثاق سنٹر کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی۔ اس میٹنگ کا بنیادی مقصد کمیونٹی کو خدمت
سوشل یوتھ کونسل آف پیٹریاٹس (SYCOP) نے "سماجی ہم آہنگی کے فروغ” کے منصوبے کے تحت ضلع جھنگ میں کمیونٹی ایڈوائزری گروپ کے ایگزیکٹو ممبران کے ہمراہ خدمت سنٹر اور میثاق سنٹر کے ذمہ داران میڈم زروہ،ہارون مسیح انچارج میثاق سنٹر کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی۔ اس میٹنگ کا بنیادی مقصد کمیونٹی کو خدمت مراکز اور میثاق سینٹر کی خدمات سے منسلک کرنا تھا، تاکہ اقلیتی برادریوں کو درپیش مسائل اور مذہبی انتہا پسندی کے چیلنجز سے مؤثر طریقے سے نمٹا جا سکے۔تفصیلات کے مطابق خدمت مراکز اور میثاق سنٹرزکے ذریعے پنجاب پولیس کا نظام تیزی سے اقلیتی برادریوں کی شکایات اور سماجی مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے جبکہ میثاق سینٹر مذہبی انتہا پسندی کے واقعات پر خصوصی توجہ دے کر ان کی روک تھام کے لیے کام کر رہا ہے۔ میٹنگ کے دوران شرکاء نے ان سینٹرز کی خدمات اور کردار پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں کمیونٹی کی ترقی اور ہم آہنگی کے لیے اہم قدم قرار دیا۔اس موقع پرسماجی تنظیم سائیکوپ سے کلیم اللہ قائم خانی،وردہ ملک،توقیر شیروانی،آصف منور،حیدر رضا ناصر ایڈووکیٹ،وحید اختر چوہدری،علی سفیان انصاری بھی موجود تھے
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *