تین دسمبر معذور افراد کے عالمی دن کے حوالہ سے ضلع کونسل سے ڈپٹی کمشنر آفس تک واک کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد بھٹی نے کی ۔واک میں ضلعی افسران سمیت طلباءو طالبات و سول سوسائٹی کے افراد اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھے۔واک کے اختتام پر
تین دسمبر معذور افراد کے عالمی دن کے حوالہ سے ضلع کونسل سے ڈپٹی کمشنر آفس تک واک کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد بھٹی نے کی ۔واک میں ضلعی افسران سمیت طلباءو طالبات و سول سوسائٹی کے افراد اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھے۔واک کے اختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد بھٹی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ معذوروں کا عالمی دن پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 3 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد دنیا بھر میں معذوروں کو درپیش مسائل کا اجاگر کرنا اور معاشرے میں ان افراد کی افادیت پر زور ڈالنا ہے اور معذور افراد کی مختلف شعبوں میں شمولیت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔انہوںنے کہا کہ ہماری معاشرتی ذمہ داری ہے کہ ہم خصوصی اور کمزور طبقے کی طاقت بنیں،حکومتی پالیسی کے مطابق خصوصی افراد کی ویلفیئر کا کام جاری رکھا جا ئے گا۔خصوصی افراد کی اہلیت اور قابلیت کے مطابق اداروں میں بھرتی کےلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔اس ضمن میں خصوصی افراد کو جائزہ مقام اور حقوق دلانے کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔انہوںنے مزید کہا کہ خصوصی افراد اور بچوں کی تعلیم و تربیت اور نگہداشت اولین ترجیحات ہیں۔
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *