کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج لیاری انٹرنیشنل فٹبال گراؤنڈ کراچی میں خواتین سندھ پنک فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کا خواب تھا کہ ملک کے نوجوانوں، خصوصاً خواتین کے لیے کھیلوں کی سہولتیں فراہم
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج لیاری انٹرنیشنل فٹبال گراؤنڈ کراچی میں خواتین سندھ پنک فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کا خواب تھا کہ ملک کے نوجوانوں، خصوصاً خواتین کے لیے کھیلوں کی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سندھ کی خواتین مختلف کھیلوں میں دنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کریں گئیں اس ٹورنامنٹ میں صوبے کے مختلف اضلاع کی سولہ ٹیمیں اور تین سو بیس کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے خواتین کے لیے کھیلوں کو فروغ دینے اور انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے اس اقدام کو ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ لیاری کے فٹبال شائقین نے اس ٹورنامنٹ کو بھرپور انداز میں سراہا۔
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *