728 x 90

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پرائس کنٹرول میکینزم پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے،ڈپٹی کمشنر

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پرائس کنٹرول میکینزم پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے،ڈپٹی کمشنر

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پرائس کنٹرول میکینزم پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈر نے کہا ہے کہ عوام کو اشیاءخوردونوش کی سرکاری نرخوں پر دستیابی ممکن بنانے کےلئے تمام پرائس مجسٹریٹس متحرک ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پرائس کنٹرول میکینزم پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈر نے کہا ہے کہ عوام کو اشیاءخوردونوش کی سرکاری نرخوں پر دستیابی ممکن بنانے کےلئے تمام پرائس مجسٹریٹس متحرک ہیں۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ارزاں نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مصنوعی قلت پیدا کرنے اور ناجائز منافع خوروں کے ساتھ سختی سے نمٹا جا رہا ہے۔ رواں ماہ کے دوران اشیائ خوردونوش کے من مانے نرخ کی وصولی پر پرائس مجسٹریٹس نے 6147 انسپکشنز کیں۔خلاف ورزی کرنے والے719دوکانداروں کو اب تک 22 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ کیا گیا۔ 107دوکانداروں کو گرفتار کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی ناجائز منافع خوروں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے۔ اس حوالہ سے تمام پرائس مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کی ہوئی ہیں کہ مارکیٹوں کی روزانہ چیکنگ ضرور کریں تاکہ عوام کو مہنگائی سے ریلیف مل سکے

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos