وزیرداخلہ محسن نقوی نے فیفا فٹ بال عالمی کپ 2034کی میزبانی کا حق حاصل کرنے پر سعودی قیادت اورعوام کو مبارک باد پیش کی ہے ۔ انہوں نے آج ریاض میں سعودی عرب کے امور داخلہ کے وزیر مملکت ڈاکٹر محمد عبداﷲ البتال سے بات چیت میں فیفا فٹ بال عالمی کپ 2034 کے حوالے
وزیرداخلہ محسن نقوی نے فیفا فٹ بال عالمی کپ 2034کی میزبانی کا حق حاصل کرنے پر سعودی قیادت اورعوام کو مبارک باد پیش کی ہے ۔
انہوں نے آج ریاض میں سعودی عرب کے امور داخلہ کے وزیر مملکت ڈاکٹر محمد عبداﷲ البتال سے بات چیت میں فیفا فٹ بال عالمی کپ 2034 کے حوالے سے سعودی عرب کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا ہے ۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی سے متعلق امور اور پاک سعودی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا ۔
سعودی عرب کے امورداخلہ کے وزیرمملکت نے کہاکہ ان کا ملک باہمی تعلق کو مزید فروغ دینے کیلئے پرامید ہے۔
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *