پاکستان اور انڈونیشیا نے معاشی اور تجارتی تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات میں اضافے کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے قاہرہ میں ڈی ایٹ سربراہ اجلاس کے موقع پروزیراعظم شہبازشریف اور انڈونیشیا کے صدرParbowo Subianto کے درمیان ملاقات میں ہوا۔ دونوں رہنمائوں نے
پاکستان اور انڈونیشیا نے معاشی اور تجارتی تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات میں اضافے کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے قاہرہ میں ڈی ایٹ سربراہ اجلاس کے موقع پروزیراعظم شہبازشریف اور انڈونیشیا کے صدرParbowo Subianto کے درمیان ملاقات میں ہوا۔
دونوں رہنمائوں نے باہمی مفاد کے کئی امورپر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان آسیان میں شعبہ جاتی شراکتدار کی حیثیت اور آسیان ریجنل فورم کی رکنیت کے حصول میں انڈو نیشیا کے تعاون کو سراہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان انڈو نیشیا کے تعاون سے آسیان کافل ڈائیلاگ پارٹنر بننے کا خواہاں ہے۔
وزیراعظم نے پربوو سبیانتو کو صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور انہیں پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔
انڈو نیشیا کے صدر نے دورے کی دعوت قبول کرلی۔
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *