سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں تین الگ الگ کارروائیوں میں گیارہ خوارج کو ہلاک کردیا ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میںخفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سات خوارج ہلاک ہوگئے۔ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر
سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں تین الگ الگ کارروائیوں میں گیارہ خوارج کو ہلاک کردیا ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میںخفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سات خوارج ہلاک ہوگئے۔
خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ایک اور کارروائی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کی گئی۔ سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے تبادلے میں دوخوارج کو ہلاک کردیا۔
تیسری کارروائی ضلع مہمند کے علاقے مامد گٹ میں کی گئی جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے میں دوخوارج ہلاک ہوگئے۔
ہلاک خوارج سے ہتھیاراورگولہ بارودبھی برآمدکیاگیا۔یہ دہشتگردسکیورٹی فورسز اورمعصوم شہریوں کیخلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں ملوث رہے ۔
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *