728 x 90

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی تحصیل احمد پور سیال گڑھ مہاراجہ میں کھلی کچہری

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی تحصیل احمد پور سیال گڑھ مہاراجہ میں کھلی کچہری

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے تحصیل احمد پور سیال گڑھ مہاراجہ میں کھلی کچہری لگا کر شہریوں کی مختلف مسائل پرمبنی درخواستوں کی سماعت کی اور متعلقہ افسران کو درخواستوں پر فوری کارروائی کرنے اور مسائل کے حل بارے موقع پر احکامات جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں اور اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت کی

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے تحصیل احمد پور سیال گڑھ مہاراجہ میں کھلی کچہری لگا کر شہریوں کی مختلف مسائل پرمبنی درخواستوں کی سماعت کی اور متعلقہ افسران کو درخواستوں پر فوری کارروائی کرنے اور مسائل کے حل بارے موقع پر احکامات جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں اور اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت کی کہ شکایات کا ازسرنو جائزہ لیں اور شکایت کنندہ سے رابطہ میں رہیں جبکہ کھلی کچہری میں پیش کی گئیں درخواستوں پر عمل درآمد کی پیشرفت بارے بھی آگاہ رکھا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ سائلین کی بروقت داد رسی اولین ترجیحات ہیں تمام سرکاری محکموں کے افسران اس حوالہ سے اپنے فرائض تندہی سے انجام دیں۔ شکایات کے فوری ازالہ کے لیے تمام محکمے آپس میں مربوط کوآرڈینیشن رکھیں اس ضمن میں کسی قسم کی سستی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک چھت تلے شہریوں کے مسائل کے حل بارے کھلی کچہری کاانعقاد حکومت کا احسن اقدام ہے۔ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos