728 x 90

وزیراعلی پنجاب نے ہونہارسکالرشپ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کردیا

وزیراعلی پنجاب نے ہونہارسکالرشپ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کردیا

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے آج(پیر) فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد میں ہونے والی تقریب کے دوران وزیراعلیٰ ہونہار سکالرشپ پروگرام کے فیز دوئم کا افتتاح کردیا۔ اس پروگرام جو کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سکالر شپ پروگرام ہے ، تیس ہزار طلباء کو سکالرشپس دی جائیں گی۔ اس موقع پر

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے آج(پیر) فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد میں ہونے والی تقریب کے دوران وزیراعلیٰ ہونہار سکالرشپ پروگرام کے فیز دوئم کا افتتاح کردیا۔

اس پروگرام جو کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سکالر شپ پروگرام ہے ، تیس ہزار طلباء کو سکالرشپس دی جائیں گی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت ہونہار طلباء مالی مشکلات سے مبرا ہو کر اعلیٰ تعلیمی اداروں سے تعلیم حاصل کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سکالرز کی تعداد تیس ہزار سے بڑھا کر پچاس ہزار تک کرنے کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لائے گی۔

انہوں نے کہا کہ دس کروڑ روپے سے شروع کیا جانے والا یہ پروگرام اگلے چار برس کے دوران پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے ایک لاکھ بیس ہزار طلباء کو سکالرشپس فراہم کرے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت اس پروگرام کے کامیاب طلباء کے سو فیصد اخراجات برداشت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 65 یونیورسٹیوں ، بارہ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں اور 359 کالجوں کے طلباء وزیر اعلیٰ کے ہونہار سکالرشپس سے مستفید ہو رہے ہیں۔

وزیر اعلی نے کہا کہ سکالرشپ پروگرام میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے تمام درخواستیں آن لائن پورٹل کے ذریعے وصول کی جا رہی ہیں اور اُن پر پیش رفت ہو رہی ہے۔

اُنہوں نے یقین دہانی کرائی کہ سکالرشپس کے اجراء میں ہر صورت میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا۔

وزیر اعلی نے کہا کہ پنجاب حکومت لاہور میں ایجوکیشن سٹی کا قیام بھی عمل میں لائے گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos