پنجاب حکومت نے چولستان میں شجرکاری کے ابتدائی منصوبے کا آغاز کر دیا ہے۔ جنوبی پنجاب کے ماہی پروری اور جنگلی حیات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ریاض الدین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ چولستان میں شجرکاری کے منصوبے جنگلی حیات کے تحفظ کے فروغ میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے جنگلات کے کٹاؤ
پنجاب حکومت نے چولستان میں شجرکاری کے ابتدائی منصوبے کا آغاز کر دیا ہے۔
جنوبی پنجاب کے ماہی پروری اور جنگلی حیات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ریاض الدین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ چولستان میں شجرکاری کے منصوبے جنگلی حیات کے تحفظ کے فروغ میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔
انہوں نے جنگلات کے کٹاؤ کے باعث موسمیاتی تبدیلیوں پر تشویش کا اظہار کیا جس سے انسان اور جنگلی حیات دونوں متاثر ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ان چیلنجز کو سنجیدگی سے لے رہی ہے اور اس کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آنے کی توقع ہے۔
ماہی پروری کے ڈائریکٹر نے مظفرگڑھ میں شروع کیا گیا آزمائشی منصوبے مچھلیوں کی بیماریوں کی تشخیص کرنے والی لیب کے بارے میں بھی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *