728 x 90

چناب ریجنل نیٹ ورک کے زیر اہتمام یوتھ کنونشن کا انعقاد

چناب ریجنل نیٹ ورک کے زیر اہتمام یوتھ کنونشن کا انعقاد

چناب ریجنل نیٹ ورک کے زیر اہتمام یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے طلبہ ونگز کے کارکنان اور سیاسی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی جس میں طلبہ و طالبات نے تعلیم ، صحت اور دیگر گورننس شعبوں میں اصلاحات کے لیے چارٹر آف ڈیمانڈ ترتیب دیا اور اسے سیاسی

چناب ریجنل نیٹ ورک کے زیر اہتمام یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے طلبہ ونگز کے کارکنان اور سیاسی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی جس میں طلبہ و طالبات نے تعلیم ، صحت اور دیگر گورننس شعبوں میں اصلاحات کے لیے چارٹر آف ڈیمانڈ ترتیب دیا اور اسے سیاسی قائدین کو پیش کیا۔اس موقع پر طلبہ و طالبات نے ضلع جھنگ میں سیوریج،سٹریٹ لائٹس،صحت کے مسائل،افراد باہم معذوری اور مذہبی اقلیتوں کے جاب کوٹہ،ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے کے مطالبات ایم پی اے محترمہ بیگم عابدہ بشیر اور سیاسی جماعتوں کے عہدیداران کو پیش کئے۔یوتھ کنونشن میں پاکستان مسلم لیگ(ن)، جماعت اسلامی،پاکستان راہ حق پارٹی،پپلز پارٹی،پی ٹی آئی،جمعیت علماء اسلام اور دیگر طلبہ تنظیموں کے نمائندے شامل تھے۔ اس موقع پر مسلم لیگ نواز کی ایم پی اے محترمہ بیگم عابدہ بشیر نے طلبہ و طالبات کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو وصول کیا اور نوجوانوں سے وعدہ کیا کہ وہ گورننس کے مسائل کے حل کے لیے بہترین کوششیں کریں گے۔ اس موقع پر سائیکوپ سے کلیم اللہ قائم خانی،وردہ ملک،توقیر شیروانی،آصف منور چیئرمین (این سی ایچ ڈی)جھنگ،ضلعی نائب صدر،وسیم بھٹی ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر اقلیتی ونگ،صفدر مسیح سابقہ کونسلر، جمعیت علما اسلام سے چوہدری شہباز گجرایڈووکیٹ،طارق صابری صدر الخدمت فاونڈیشن،اظہر عباس عادل،پاکستان پپلز پارٹی کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری چوہدری فہیم راہی،سنیئر نائب صدر حاجی خان پٹھان،جماعت اسلامی سے محمد حسین،علی سفیان اور چوہدری تنویر لیبر قومی موومنٹ سمیت دیگران نے شرکت کی۔ کنونشن کا انعقاد چناب ریجنل نیٹ ورک کی رکن تنظیم نوبل کنسرن فار ہیومن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے کیا۔ چناب ریجنل نیٹ ورک فافن نیٹ ورک کا ممبر نیٹ ورک ہے جس کا انتظام سا ئیکوپ تنظیم چلاتی ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos